Ultimate magazine theme for WordPress.

پی پی رہنما رحمان ملک پھٹ پڑے، امریکی خاتون سنتھیا کے متعلق اہم انکشافات

0 247

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) پیپلز پارٹی کے سنیٹر رحمان ملک نے  کہا ہے کہ دنیا کو بتادونگا کہ سنتھیا صرف ایک مہرہ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہ اُن لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا، کسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگا، میں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر سب کو ایکسپوز کرونگا، میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے، سینیٹر 7 میڈیا ہاؤسز نے میرے اوپر ریپ کا الزام لگایا، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے، پہلے ریپ کا کہتی رہی اب ریپ کا الزام واپس کرکے چھیڑخانی کا الزام لگا رہی ہے، پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواھد پیش کیے وہ سنے گئے، ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی، میں کھڑا رہا، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی، سنیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاکی کے ساتھ ایف آئی آر درج ہوئی جائے، مخدوم شہاب الدین کے بارے میں کہا گیا کہ اُنہوں نے پیچھے سے زپ کھولی اُنکا تو نام نہیں لیا پھر، ہماری پارٹی کو نقصان دینے کی کوشش کی جارہی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر الزام لگایا کہ غلط جگہ پر ہاتھ لگایا، شیری رحمان کا کہا کہ وہ خاص کھلونے استعمال کرتی ہے،  کسی انڈین فلم کا سین بنا کر میرے پہ تھوپ دیا گیا، سٹے کی میں بات نہیں کرونگا کیونکہ وہ میری پارٹی نے کیا ہوا ہے، مجھے اللہ سے انصاف چاہیے، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ تفتیش ہو، میں لیٹ آتا ہوں، لیکن ٹھا کرکے آتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.