Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈی جے کالج اور کامرس کالج کراچی کے گرائونڈ پر قبضے کیلئے دیوار گرادی گئی، اساتذہ کی سخت مزاحمت پر کوشش ناکام

0 214

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) ڈی جے کالج اور کامرس کالج کے اساتذہ نے کالج گرائونڈ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ اساتذہ نے الزام لگایا کہ اک سیکورٹی ادارے کے حکام گرائونڈ پر دروازہ لگا کر میدان اپنے زیر استعمال لانا چاہتے ہیں، حکام میدان میں ہیلی پیڈ بنانے کے خواہشمند ہیں، کالج اساتذہ نے دروازہ لگانے سے منع کردیا، پرنسپل سمیت دیگر اساتذہ احتجاجا میدان میں بیٹھ گئے۔ پرنسپل شہزاد مسلم کے مطابق ہم نے سیمنٹ بجری منگوالی ہے دیوار خود بنوائیں گے، کسی کو میدان پر قبضے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.