Ultimate magazine theme for WordPress.

نیب کو صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور انکے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے نا مارنے کا حکم

0 65

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال ودیگر کی  درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور انکے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارے،  نیب کسی کے گھر جا کر بلاجواز خواتین کو حراساں نہیں کرسکتا، نیب اہلکاروں کو چاہیے چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ لے جایا کریں، نیب کو سوسائٹی اور اس کے اقدار کا بھی خیال کرنا ہوگا۔ وکیل سہیل انور سیال نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بیمار والد مرحوم چاچا اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، شیراز راجپر نیب نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے اور خواتین کو بھی حراساں کیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق  سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی، سہیل انور سیال اور دیگر کی جائیدادوں کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے،مہلت دی جائے۔ عدالت نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت پر میں بھی 12  نومبر تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.