Ultimate magazine theme for WordPress.

مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی، اسے کے بلدیاتی انتخابات ہونگے:سید مراد علی شاہ

0 138

سیہون(آن لائن نیوز روم)  وزیراعلی سندھ مرادعلی شاھ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہونگے،  مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی، مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون میں ہے کہ تازہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں، اس وقت 1998 کي منظور کردہ مردم شماري ہے، اس پر انتخابات نہیں ہوسکتے، حلقہ بندیوں کے بعد قانون کے مطابق 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہ اکہ لاہور موٹروے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، موٹروے واقعے میں غیرانسانی اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے ملک اسد سکندر، ایم این اے سکندر راہپوٹو، پی پی رہنما رئیس امان اللہ شاہانی و دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.