Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران کے مشہور ریسلر نوید افکاری کو پھانسی دے دی گئی

0 188

تہران (آن لائن نیوز روم) ایران کے مشہور ریسلر نوید افکاری کو 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ کو چھری کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ریسلر نوید افکاری کو ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔ ایران کے صوبے فارس کے محکمہ انصاف کے سربراہ کاظم موسوی نے کہا کہ ‘نوید افکاری کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متاثرہ خاندن کے اصرار پر آج صبح پھانسی دے دی گئی’۔ خیال رہے کہ نوید افکاری کو سیکیورٹی اہلکار حسن ترکمان کے قتل اور دیگر الزامات پر سزا سنائی گئی تھی اور ایران کی سپریم کورٹ نے بھی گزشتہ ماہ کے آخر میں ان کی اپیل مسترد کردی تھی۔ ریسلر کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں جھوٹی باتوں کو تسلیم کرنے کے لیے تشدد کیا جاتا تھا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ نوید افکاری پر عائد الزام کا کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے ریسلر کے اہل خانہ کو پھانسی سے قبل ملاقات کی اجازت نہیں دی جو قانونی طور پر ان کا حق تھا۔ وکیل حسن یونیسی نے حکام کو مخاطب کرکے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘کیا آپ نوید کو پھانسی دینے کے لیے جلدی میں تھے کہ آپ نے ان کو آخری ملاقات سے بھی محروم کردیا’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.