Ultimate magazine theme for WordPress.

صدرعارف علوی، گورنر عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ و دیگر رہنما میرپورخاص پہنچ گئے، سیلاب متاثر علاقوں کا دورا

0 69

میرپورخاص (آن لائن نیوز روم) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ و دیگر رہنما میرپورخاص پہنچ گئے ہیں، صدر پاکستان،گورنر سندھ و دیگر ہیلیکاپٹر کے ذریعے میرپورخاص پہنچے، ریجنل و ضلعی رہنماوں میں آفتاب قریشی، ندیم راجپوت و دیگر نے سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا، ریجنل صدر خانصاحب اکبر پلی، جہانشیر جونیجو و دیگر موجود تھے۔ صدر مملکت و گورنر سندھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، صدر مملکت و گورنر سندھ و دیگر میرپورخاص کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کر کے راشن و دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.