کراچی (آن لائن نیوز روم) پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کردیا۔ سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے 17 اگست 2020 کو تھانہ صدر میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہوگئی۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اہل خانہ بتاتے رہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشاف کرتا ہی چلا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے بدنامی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کردار کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے جب وہ چھٹی شادی کرکے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کرکے فائرنگ سے قتل کیا اور کمرے میں ہی دفن کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی