Ultimate magazine theme for WordPress.

ایڈمنسٹریٹر کراچی دودھ کی قیمتوں پر سوال کے بعد پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے

0 61

کراچی (آن لائن نیوز روم) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ بہت مشکل ذمہ داری میرے کندھوں پر آئی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے شہریوں کے تعاون کے بغیر کارکردگی نہیں دکھا سکتا، میں سرکاری افسر ہوں مجھے اس ذمہ داری کو نبھانا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے مطابق مجھے کام کرنا ہے شہر کی سڑکیں، اسٹریٹ لائٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، پی ایس ایل میں بطور کمشنر میڈیا نے میری پذیرائی کی، امید کرتا ہوں بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی میڈیا کے دوست تعاون کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی دودھ کی قیمتوں پر سوال کے بعد پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرپائے، سخت سوالات پر ایڈمنسٹریٹر کراچی گھبرا گئے  اور کہا کہ جو ماضی میں ہوا اس کی بات نہ کریں، میں یہاں اپنا بیان دینے آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.