Ultimate magazine theme for WordPress.

ارجن کپور کو کورونا کی تشخیص کے ایک دن بعد ان کی گرل فرینڈ ملائیکا اروڑا بھی وائرس میں مبتلا

0 103

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بولی وڈ اداکار 35 سالہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے ایک دن بعد ان کی گرل فرینڈ 46 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی۔ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ارجن کپور سے ملنے والے افراد یا ان کے اہل خانہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوسکتی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آخری ایک ہفتے کے دوران ارجن کپور کن اہل خانہ یا دوسری شوبز شخصیات کے قریب رہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے اہل خانہ میں سے بھی کوئی کورونا کا شکار ہوسکتا ہے۔ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو انتہائی قریب دیکھا جاتا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.