Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے:سندھ حکومت

0 79

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،  وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اظافہ فوری واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے عوام کے ساتھ وفاقی ہمدردی صرف اعلانات تک محدود ہے، بارش کی تباہ کاریوں کے بعد عوام وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر، حکومت نے امداد تو کجا عوام کو مزید مشکل معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال میں کراچی کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، پی ٹی آئی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.