Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے چندے کی اپیل کردی گئی

0 47

نئی دہلی (آن لائن نیوز روم) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور موبائل ایپ جمعرات کی صبح ہیک کی گئی جس کی ٹوئٹر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے نریندر مودی کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹس بھی کیں جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹوئٹر کا کہنا ہےکہ اس معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھالیے گئے ہیں۔ بھارت میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ’نریندرمودی ڈاٹ اِن‘ کے 2.5 ملین فالوورز ہیں اور یہ اکاؤنٹ 2011 میں بنایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.