Ultimate magazine theme for WordPress.

خدارا کراچی کے شہریوں پر رحم کیا جائے: سردار عبدالرحیم

0 35

کراچی (آن لائن نيوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ، ڈپٹی کنوینر  سلمان فیاض، سعید راجپوت، سیکریٹری  رابطہ کمیٹی فرحان عالم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ زرداری لیگ کی حکومت گزشتہ ۱۳ برسوں سے قائم ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ اور موجودہ افسران جب کروڑوں روپے رشوت لیکر بلڈر مافیاز کو نالوں کے اوپر عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دے رہے تھے تب ان حکمرانوں کی آنکھیں اسلیئے  بند تھیی کیوں کہ لوٹ کے مال میں وہ برابر کے شریک رہے، غریب لوگوں نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی خرچ کرکے بچوں کے لیے چھت خریدی اور اب ان سے چھت چھینی جارہی ہے جو کہ بہت بڑی ناانصافی ہے، متاثر ہونے والے شہریوں کو متبادل جگہ اور زرطلافی نقصان کا معاوضہ دینا سندھ حکومت کی ذمیداری ہے، خدارا کراچی کے شہریوں  پر رحم کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کے سابق اور موجودہ افسران و وزراء کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.