Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان نہیں ہوسکا

0 144

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں اسکول کھولنے کا کوئی اعلان نہیں ہوا،  ڈی ڈی ای او ملیر نے ممکنہ تیاریوں کے حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے. اسکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا باقاعدہ فیصلہ سات ستمبر کو اسلام آباد میں چاروں صوبوں کے وزرا تعلیم کے اجلاس میں ہوگا جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود باقاعدہ اعلان کریں گے. اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا سرکلر نہیں. دوسری جانب وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کو فائنل کرنے، محکمہ صحت کی جانب سے موصول شدہ ایس او پیز پر غور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے.  اجلاس میں محکمہ تعلیم کی بہتری ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اساتذہ کی بھرتی سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کروانا وائرس کے بعد صوبے میں تعلیمی سال اور آئندہ امتحانات کے لیے سلیبس سمیت دیگر کے حوالے سے رپورٹ جلد تیار کرکے دی جائے، ہم اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے غیر معمولی طور پر تعلیمی سال متاثر ہوا ہے تاہم ہم بچوں کی صحت پر کوئی رشک نہیں لے سکتے تھے، آئندہ دو سے تین روز میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے وفاقی سطح پر قائم کمیٹی کا اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے کھولنے کا باقاعدہ اعلان ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.