Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں برسات متاثرین کی امداد کیلئے منتخب نمائندوں اور روینیو افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

0 32

میرپورخاص (آن لائن نیوز روم) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ہونے والے نقصانات کا زالہ کیا جائے گااس مقصد کیلئے میں خود سندھ کے مختلف ضلعوں کا دورہ کررہا ہوں اورکہا کہ جہاں جہاں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کیلئے منتخب نمائندوں اور روینیو افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جوسروے کرکے ہونے والے نقصانات کا رپورٹ دیں گی رپورٹ کی ر وشنی میں نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا یہ بات انہوں نے ٹنڈوجان محمدسیم نالے جھڈو اور میرکوٹ جان محمدسیم نالے میں پڑنے والے شگاف سے درپیش مسائل معلوم کرنے کیلئے لوگوں سے ملاقات میں کیا  انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پوراسندھ 2011کے سیلاب کے بعد یہ بڑی قدرتی آفت ہے اس سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے لانگ ٹرم میں سیم نالوں اور نہروں کے کناروں کو پختہ کرایا جائے گامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا کے بعد اس قدرتی آفت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سیم نالوں اور نہروں میں شگاف پڑے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے گی کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اوردیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو خیمے اور کھانے پینے کا سامان دیا جائے وزیراعلیٰ سندھ نے ماروی پل روشن آباد نوکوٹ اورپرانی موری جھڈمیں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ شگاف بند ہونے تک کھانے پینے کا سامان فراہم کیا جائے گاروشن آباد ایل بی اوڈی پر محکمہ آبپاشی کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ایل بی اوڈی نالے میں اپنے ڈیزائن سے دگنا پانی موجود ہے اور محکمہ آبپاشی کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے جوکیمپ قائم کرکے دن رات موجود ہے ٹنڈوجان محمد ہیلی پیڈ پر کمشنرعبدالوحید شیخ اور ڈپٹی کمشنر زاہدحسین میمن نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہروں سے بارش کے پانی کی نکاسی مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے اور کئی دیہات جو زیر آب گئے ہیں وہاں کے پانی کی نکاسی کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صوبائی وزراء سید ناصرشاہ، ہری رام کشوری لال،امدادپتافی،ایم این اے میر غلام علی  ٹالپر  ، شمیم آراء  پنہور،ایم پی اے نوراحمد بھرگڑی، ڈی آئی جی میرپورخاص ذولفقار لاڑک ۔ ایس ایس پی میرپورخاص ۔ چیئرمین ضلع کونسل میر انورتالپور، صدر ضلع بدین رمضان چانڈیو اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.