Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

وزیراعلیٰ سندھ کراچی شہر کے دورے پر نکل پڑے، ملیر ندی میں قبضوں کے باعث پورا شہر ڈوب رہا ہے: سید مراد علی شاہ

0 151

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع وسطی کا دورہ کیا، وز یراعلی کو علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ 2019 میں روڈ کی رائیٹ سا ئیڈ چنسیر ھالٹ کی طرف عمارتیں بننے سے پانی کا قدرتی بہاؤ متاثر ہوا ہے۔ جس پر وز یراعلی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں اور استسفار کیا کہ وہ کون سی عمارتیں ہیں جن کے بنانے سے نکاسی کے کام میں مشکلات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ناگن کا پورا علاقہ بارش کے پانی سے صاف کیا گیا ہے، شہر میں ٹریفک رواں دواں ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے یار محمد گوٹھ کا دورہ کیا اور عوام کی طرف سے بجلی اور دیگر شکایات سنیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ سے مجھے شکایات ہیں کہ آپ لوگوں نے ملیر ندی کے پیٹ مین گھر بنائے، آپ کے تجاوزات کی وجہ سے پورا شہر ڈوب رہا ہے، آغا ٹاؤن کے نام پر ملیر ندی آپ نے بلاک کی ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سہراب گوٹھ، حسن اسکوائر اور جیل چورنگی کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کا نیپا سے لے کر حسن اسکوائر تک روڈ کا معائنہ کیا اور کہا کہ نیپا پر پانی جمع ہے باقی روڈ صاف ہے، شہید ملت انڈرپاس کا معائنہ بھی کیا، جہاں سے پانی نکالا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.