Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے انتقال کرگئے، بلاول بھٹو، آغا سراج درانی، ملک اسد ودیگر کا اظہار تعزیت

0 646

کراچی (آن لائن نیوز روم) سابق وزیر اعلی و رہنما پی پی پی قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال کرگئے۔  سید مظفر علی شاہ کی میت خیرپور منتقل کی جارہی ہے۔ سید مظفر علی شاہ، سید قائم علی شاہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، صوبائی وزیر سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، ملک اسد سکندر، شرجیل میمن و دیگر رہنماوؑں نے سید قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.