Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر حادثے میں چار فٹبالر جاں بحق ہوگئے

0 117

خضدار (آن لائن نیوز روم) ضلع مستونگ میں کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر حادثے میں چار فٹبالر جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ قلات ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے 5 رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جارہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تین فٹ بالر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال پہنچایا جہاں ایک زخمی کے دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد المجید، محمد عامر، نور محمد اور عبد الملک اور زخمیوں کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات معمول ہیں اور ان کی وجہ سے کافی جانی نقصان بھی ہوچکا ہے۔ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں مزدا ٹرک اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 10 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.