Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

0 55

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف دائر درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا دی،  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ایسا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جو شہزاد اکبر کی نیب میں مداخلت ثابت کرے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر زیادہ سے زیادہ 5 مشیر تعینات کرنے کا اختیار دیتا ہے، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے لیے کس کو مشیر مقرر کریں۔ تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر کی تقرری کے لیے اہلیت کا کوئی معیار مقرر نہیں، مشیر پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بن سکتا ہے مگر ووٹ نہیں دے سکتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ شہزاد اکبر کی بطور سربراہ ایسٹ ریکوری یونٹ تعیناتی کا معاملہ یہاں نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا جا چکا ہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کےمعاملے پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا کہ توقع ہے مرزا شہزاد اکبر بطور مشیر، آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.