Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

سندھ میں زندوں کو تو جینے کا حق نہیں لیکن مرنے کے بعد بھی سکون میسر نہیں، لاشوں کو پانی سے گزارا جاتا ہے

0 170

نوشہروفیروز (آن لائں نیوز روم) سندھ کی تقدیر بدلنے کی دعوے دار پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں زندوں سے جینے کا حق تو پہلے ہی چھین لیا گیا تھا لیکن اب مرنے کے بعد بھی سکون نہیں۔ نوشہروفیروز کی داد نہر پر پل نہ ہونے کے باعث میت کو پانی سے گزارنا پڑا۔ دور جدید میں بھی گاؤں فقیر محمد مشوری کے پاس داد نہر پر پل تک نہیں بنایا جا سکا۔ قبرستان نہر کے دوسری جانب ہونے کے باعث میت کو پانی سے گزارا جاتا ہے۔ محمد سومر مشوری فوت ہوا تھا جس کی میت کو کندھوں پر اٹھا کر نہر سے گزارا گیا۔ جب بھی کوئی فوت ہوتا ہے اسی طرح نہر سے گزر کر میت کو لے جانا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے داد نہر کی آر ڈی 10 کے اطراف کئی دیہات آباد ہیں مگر پل نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ پیپلز پارٹی اور جتوئی برادران نے پل بنوانے کے وعدے کئے مگر وہ تاحال وفا نہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.