Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران اور متحدہ عرب امارات میں کشیدگی، تہران نے یو اے ای کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

0 154

تہران (آن لائن نیوز روم) متحدہ عرب امارات کی کوسٹ گارڈ نے ایران کے دو مچھیروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا شہریوں کی ہلاکت کے بعد ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی رجسٹرڈ شپ نے ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پیر کے روز یو اے ای کی کوسٹ کارڈ کی کشتی سے کئی ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ایرانی مچھیرے ہلاک ہوئے واقعے کے بعد یو اے ای کی شپ کو قبضے میں لیا گیا متحدہ عرب امارات نے کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے دو ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ایران نے تہران میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتی حکام کو بھی طلب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.