Ultimate magazine theme for WordPress.

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنمائوں کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت

0 180

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری، ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی کے کئی سینیئر رہنمائوں نے  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کرکے شمولیت اختیار کی ،شمولیت اختیار کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نئیر ندیم، سابق سیکٹر انچارج سعید حمیدی، واٹر بورڈ کے سب انجنئیر عدنان، اور پیپلز پارٹی کے محمد معروف سمیت دیگر کارکن شامل ہیں اس موقع پر سردار عبد الرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کرنے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کے پیر صاحب پاگارا کا پیغام لسانیت سے پاک سیاست محبت امن اور پیار کا پیغام ہے، ماضی میں جن سیاسی جماعتوں نے کراچی کی عوام کا مینڈیٹ لیکر ان سے غداری کی ہے ان کو اس شہر سے بھاگنا پڑے گا اور آنے والی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی عوام اپنے بچوں کے بھتر مستقبل کے لیے پیر صاحب پاگارا کی جماعت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ہاتھ مظبوط کرے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.