Ultimate magazine theme for WordPress.

تعلیم شروع کرنے والے نجی اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم، حکومتی رٹ کو چیلنج برداشت نہیں:سعید غنی

0 79

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا)  وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز باقر نقوی ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، آصف میمن اور دیگر شریک ہیں. اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی نصاب، کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال ، نئے تعلیمی سال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جارہا ہے. سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 7 ستمبر کو وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہو تو ہمارے پاس تمام حوالے سے تیاریاں مکمل ہوں، تمام تعلیمی اداروں کو مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. ان کا کہنا تھا کہ  ہماری پوری کوشش ہے کہ طلبہ و طالبات کا کرونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اور اس کے باعث جو خلا ان کی تعلیم میں آیا ہے اس کو پورا کیا جائے، تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، ہمیں اپنی مکمل تیاری 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پر مرکوز کرنا ہوگی. سعید غنی کا کہنا تھا کہ  15 ستمبر سے قبل تمام تعلیمی اداروں میں اسپرے سمیت تمام اقدامات کو مکمل کرلیا جائے، اس سلسلے میں وزیر تعلیم نے سیکرٹری تعلیم اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو ان اسکولوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات دے دی ہے اور کہا ہے کہ جو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری کینسل کردی جائے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان اسکولز کی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات کریں اور ان کے خلاف ایکشن لیں، بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.