Ultimate magazine theme for WordPress.

ہم برملا کہتے ہیں کہ فوج کے ساتھ ہیں، پیر پگارا "متحد سندھ مظبوط پاکستان ” کا نعرہ لیکرآئیں ہیں:مسلم لیگ فنکشنل

0 167

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کے ہم برملا کہتے ہیں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہم پیر صاحب پگارا کا "متحد سندھ مظبوط پاکستان ” کا نعرہ لیکر آئیں ہیں  کراچی کی تقدیر ہم بدلیں گے عوام ہمارا ساتھ دے ،ان خیالات کا اظہار لیاقت آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں بزم بہار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانب سے منعقدہ ایک شاندار جلسے عام کو خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کے پیر صاحب پگارا کا ایک ہی نعرہ ہے متحد سندھ مظبوط پاکستان ،ہم یہاں لاڑکانہ اور لیاقت آباد کا فرق ختم کرنے آئے ہیں ،ہم کراچی کی تقدیر بدلنے آئیں ہیں،میرا خاندان ایک سؤ چالیس سال سے یہاں ہیں لیاقت ایک تاریخی اور حساس ترین علائقہ ہے یہاں کے لوگ چاھتے ہیں کے ان کے مسائل حل ہوں،1965 کی جنگ میں حر مجاہدوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا ہم برملا کہتے ہیں کے ہم فوج کے ساتھ ہیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے عوام کے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یہ پارٹی اور قیادت عوام کے ساتھ رہے گی بھاگنے والی نہیں، میں اسیمبلی میں ملیر لالو کھیت  ناظم آباد کی آواز بنی ہوں آج یہاں کی حالات دیکھ کر خون کے آنسو آرہیں ہیں، کراچی والوں  آج کے بعد خود کو یتیم نہ سمجھ نہ کیونکہ مختلف پارٹیوں کے کارکن لاوارث ہوگئے ہیں جن کی ابھی وارث پیر سائیں پاگارا ہیں، عروج کو زوال آنا ہے جنھوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا،ان کا آج کوئی نام لینے والا نہیں ،پیر سید شاھ مردان شاہ کنگ میکر تھے انہوں نے کہ کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی تباھ کردی ہے  جنہوں نے آپ سے ووٹ لیے وہ کیوں نہیں سڑکوں پر آرہے، پیپلز پارٹی کو زرداری نے ختم کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر کو بلاول زرداری نے ٹکرے ٹکرے کردیا ہے، سکون کی تلاش میں کراچی کے لوگ دربدر ہیں، کسی کے گھروں میں پانی نہیں کربوں روپیوں کی بجیٹ کہاں گئی، ہمیں کربوں روپئے کا حساب چاہیے، میری قیادت آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی، کراچی کی عوام ہمارا ساتھ دے، آپ کی آواز ابھی ہم بنیں گے، چیف جسٹس صاحب سے ھاتھ جھوڑ کر عرض ہے کہ خداکے واسطہ شہریوں کو پانی اور بجلی دلائیں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوئینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی دو قومی نظریئے کے یہاں آباد ہوئے ہیں، خانبھادر اور سر کے لقب پانے والے آج ہمارے اوپر مسلط ہیں اس شھر کو تقسیم کیا گیا زرداری لیگ نے اس شھر کو لوٹا ہے ہم لیاقت آباد کیساتھ ہیں ہم آپ کی آواز بننے آئیں ہیں ،اپنے مفادات کی خاطر بہائی کو بھائی سے لڑوایا گیا پیر صاحب پگارا کی سیاست عوام کی سیاست ہے وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنے والے ہیں  روشنیوں کے شھر کو اجاڑا گیا شعور کی تقسیم کو رد کرتے ہیں ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، تقریب میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر فیاض سلمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر حفیظ بشیر لاڑک فرحان عالم زکریہ حسین تنویر چوہدری اشرف قریشی شاھد اقبال نعیم سجاد عظمیٰ فاروق اور دیگر رہنماؤں اور بڑے تعداد میں کارکنان نے شرکت کی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.