Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت نے 15 اگست پر اسکولز کھولنے والوں کے خلاف پالیسی جاری کردی

0 227

کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کا کہنا تھا کہ  15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکیں ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں، 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہم کوئی ایسی کارروائی کریں جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہ، وفاقی حکومت کی بنائی گئی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی NCOC میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم شامل ہیں اور ان سب کی رائے سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے. سعید غنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.