Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق کرکٹر شعیب اختر 45 برس کے ہوگئے

0 42

لاہور (آن لائن نیوز روم) شعیب اختر آج اپنی 45ویں سالگرہ منارہے ہیں، شعیب اختر کو تیزترین گیند کروانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹسمین بھی شعیب اختر کے آگے بے بس ہوا کرتے تھے۔ جنم دن کے موقع پر آئی سی سی، قومی کرکٹرز، لیجنڈری کھلاڑیوں سمیت مداح بھی شعیب اختر کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کررہے ہیں، کئی شائقین کرکٹ نے اپنی سوشل میڈیا وال پر جنم دن کے خوبصورت پیغامات سجائے۔ ابق فاسٹ بولر نے 2003 کے عالمی کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر اپنا نام تاریخ میں درج کروایا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں لیں، 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.