Ultimate magazine theme for WordPress.

شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی پشاور منصوبے کی پول کھول دی

0 201

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی پشاور منصوبے کو عوام سے فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور نامکمل منصوبہ ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں شرجیل میمن نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر 21 ارب ڈالر کی اصل لاگت سے زیادہ خرچ کیا گیا، کے پی کے کی وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ذریعہ 7 بلین کک بیک کی تصدیق بھی ہوگئی، جبکہ کہ پی ٹی آئی کی کے پی کے حکومت نے منصوبے کو نیب اور ایف آئی اے سے بچانے کے لئے عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.