Ultimate magazine theme for WordPress.

اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی

0 649

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستانی ٹی وی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی اور پہلی بار بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔ اب اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی بار تصویر شیئر کی جس پر سب نے مبارک باد دیتے ہوئے حیرت کا بھی اظہار کیا۔ صنم بلوچ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ نے دوسری شادی کب کی اور بیٹی کب ہوئی؟‘مگر اداکارہ کی جانب سے اس پر اب تک خاموشی برقرار ہے۔   صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی اور ان کی اب ایک بیٹی بھی ہے اس بات کی تصدیق ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتی ہے۔؂ عبداللہ فرحت نے صنم کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔ صنم بلوچ اپنی بیٹی کی تصویر تو منظر عام لے آئی ہیں لیکن اس بات پر اب بھی پردہ رکھا ہوا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کس سے کی ہے جس پر مداحوں کو بے حد تجسس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.