Ultimate magazine theme for WordPress.

حیدرآباد پولیس نے یوم آزادی کی تیاریاں مکمل کرلی، تھانوں کو برقی قمقموں اور سبز حلالی پرچم سے سجا دیا گیا

0 60

حیدرآباد (رپورٹ: شبیر ابڑو) 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے حیدرآباد پولیس کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات جاری ہے۔  ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس اور پولیس ہیڈکواٹر سمیت تمام تھانہ جات و دفاتر, تمام تر پولیس موبائل, RRF موٹربائیک پر نئے قومی پرچم نصب کردیے گئے ہیں، علاوہ ازیں ایس ایس پی آفس, پولیس ہیڈکواٹر, تھانہ جات و دیگر پولیس دفاتر کی عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز حلالی پرچم سے سجا دیا گیا ہے، یوم آزادی کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات کی روشنی میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت اور موثر انداز میں مرتب کردیے گئے ہیں، جبکہ حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری یوم آزادی کے سلسلے میں حیدرآباد کے مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی, پولیس گشت جاری رہے گا علاوہ ازیں شہر بھر میں ہولڈاپ ناکہ بندی موبائل و موٹرسائیکل گشت اور اسنیپ چیکنگ جاری رہے گی، دوسری جانب جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر, منشیات فروشوں, غیر قانونی اسلحہ, اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف حیدرآباد پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی عوام کے تحفظ, شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے حیدرآباد پولیس ہردم تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.