Ultimate magazine theme for WordPress.

‘پی ٹی آئی سرکار کی ایک اور کرپشن کہانی’ پاکستان پوسٹ کے 118 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوٹ گیا

0 92

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے پاکستان پوسٹ میں مبینہ انتظامی بے ضابطگی سامنے آگئی ہے، پاکستان پوسٹ کے 118ارب روپے کی سرمایہ کاری منصوبے پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے نجی بینک کے ساتھ ڈیجیٹائزیشن معاہدے پر قانونی انتظامی نقائص کی نشاندہی  کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل  کا کہنا ہے کہ نجی بینک کے ساتھ پاکستان پوسٹ کا معاہدہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک اور خط پاکستان پوسٹ کو لکھ دیا اور کہا ہے کہ  یہ تاثر غلط ہے کہ نجی بینک کے ساتھ معاہدے میں سرکاری فنڈز کا تعلق نہیں، پپرا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاہدہ کیاگیا،  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان پوسٹ اور نجی بینک کے معاہدے پر سنگین اعتراض اٹھادیا اور کہا ہے کہ کیا کوئی سرکاری ادارہ کسی نجی ادارے کا سپر ایجنٹ بن سکتا ہے، پاکستان پوسٹ کی املاک ،نام اور ساکھ کیسے نجی ادارہ استعمال کرسکتا ہے ،  پاکستان پوسٹ کا نجی بینک کے ساتھ معاہدہ سنگین انتظامی خامیوں کے سبب بڑا میگا اسکینڈل بن سکتا ۔ وزارت قانون نے ایک ہی دن میں پاکستان پوسٹ اور نجی بینک کے ساتھ معاہدے کی دستاویز کی توثیق کی ، وزارت قانون کے مطابق انہوں نے صرف معاہدے کے متن کی توثیق کی ، وزارت قانون نے نجی بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی دستاویز کے لیے لکھا کہ پاکستان پوسٹ ضروری قانونی اقدامات پورے کرے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان پوسٹ کے نجی بینک کے ساتھ معاہدے پر سنگین اعتراضات کی نشاندہی کی ہے، پاکستان پوسٹ پپیرا قواعد کی مختلف شقوں پر عمل درآمد کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.