Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاقی حکومت صنعتوں کو سندھ سے منتقل کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں: سندھ حکومت

0 106

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجوکا کہنا ہے کہ سندھ کی اربوں روپے کی زمینوں پر کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیموں اور صنعتوں کے نام پر قبضہ کیا ہوا ہے، ان زمینوں کو کمرشل یا رہائشی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے صنعتی زونز سے ٹیکس لیتی ہے لیکن ترقیاتی کام نہیں کرواتی، صنعتوں کو سندھ سے منتقل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، صنعتی زونز میں رات 12.30 سے صبح 8.30 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، ہر اتوار کو 24 گھنٹے کے لئے گیس بند کردی جاتی ہے اور گیس کے کم پریشر کی شکایات عام ہیں، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عام آدمی اور صنعت کاروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے اور سندھ ہی اس سے محروم ہے، محکمہ اینٹی کرپشن میں ریفارم کا عمل جاری ہے، افسران کی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی تاکہ وائٹ کالر کرائمز سے بخوبی نمٹا جاسکے،  محکمہ اینٹی کرپشن کو خودمختار ادارہ بنایا جائے گا تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.