Ultimate magazine theme for WordPress.

‘انسانیت مرگئی’ اسٹیل ٹاٶن انتظامیہ نے سانحہ گلشن حدید کی لاشین قبرستان میں دفنانے سے روک دیا، ڈنڈے بردار کھڑے کردیئے

0 130

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) سانحہ گلشن حدید کی لاشین اسٹیل ٹاون قبرستان میں پڑی ھین انتظامیہ نے تدفین سے روک دیا، اسٹیل ٹاٶن کا قبرستان گلشن حدید کے میتوں کیلئے نوگو ایریا بن گیا۔ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ  اسٹیل ٹاٶن قبرستان صرف اسٹیل مل ملازمین کیلئے ہے،یہان پر میتیں دفنانے نہیں دینگے۔ دوسری جانب جی ایم اسٹیل ٹاوؑن ملک جاوید نے میڈیا نمائندوں سے بات کرنے سے انکارکردیا ہے۔ ادھر لواحقین کا کہنا ہے کہ گلشن حدید کے لوگوں کیلئے گذشتہ روز گلشن حدید میں خاتون اور تین بچوں کی حلاکتوں والے سانحہ کے بعد جب میتوں کو اسٹیل ٹاٶن کے قبرسان پر پہنچے تو اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے میتوں کو دفنانے نہیں دیا گیا اور جی ایم اسٹیل ٹاٶن ملک جاوید نے انکار کردیا۔   دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کی مداخلت کے بعد اسٹیل ٹاؤن قبرستان میں تدفین کی اجازت مل گئی ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں خاتون اور تین بچوں کی ہلاکتوں کے بعد میتوں کو قبرساتن میں تدفین کی اجازت نہیں تھی، اسٹیل ئاؤن قبرستان میں صرف اسٹیل ملز کے ملازمین کی قبروں کے علاوہ کسی کی اجازت نہیں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.