Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کو ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ بنانے کی ضرورت کیوں پڑی۔۔؟

0 89

تہران (آن لائن نیوز روم) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ بنا لیا۔ نئے ٹویٹر اکاونٹ پر سپریم لیڈر نے اب تک صرف دو پیغام ٹویٹ کیے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے ہندی ٹویٹر اکاونٹ کے ایک ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کے ہندی کے علاوہ فارسی، عربی اور اردو زبان میں بھی ٹویٹر اکاونٹس ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اسپینش، رشیئن اور انگریزی زبان میں بھی ٹویٹر اکاونٹس بنا رکھے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ تو ضرور بنایا ہے لیکن ابھی تک کسی ہندو لیڈر کو فالو نہیں کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ بنانے کا مقصد اپنا پیغام دنیا بھر میں مختلف زبانیں سمجھنے والوں تک پہنچانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.