Ultimate magazine theme for WordPress.

گلوکارہ صنم ماروی اور صحافی حامد خان میں خلع ہوگئی

0 393

لاہور:لاہور کی فیملی کورٹ نے نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی پے، جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا ہے۔ لاہور میں فیملی کورٹ کی جج ثناء افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیوں کہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتے ہیں۔ عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔ صنم ماروی نے رواں سال 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈووکیٹ حامد مقبول کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ صنم ماروی نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد انہوں نے دوسری شادی، حامد خان سے کی، جو ان کے کزن بھی ہیں۔ صنم ماروی کو سب سے زیادہ شہرت کوک اسٹوڈیو سیزن 4 سے حاصل ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹی وی اور ریڈیو سمیت لائیو پرفارمنس میں بھی اپنا نام بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.