Ultimate magazine theme for WordPress.

بالی ووڈ کے بابا سنجے دت کینسر میں مبتلا ہوگئے، حالت انتہائی تشویشناک

0 134

ممبئی (آن لائن نیوز روم) معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔ سنجے دت اب وہ فوری علاج کے لیے امریکہ جائیں گے۔ انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔ سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.