Ultimate magazine theme for WordPress.

مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی، کارکنوں کا پتھراوؑ

0 56

لاہور (آن لائن نیوز روم) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی ہوئی۔ مریم نواز کی عدالت میں پیشی سے دو روز پہلے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی۔ کارکنوں سے اپیل کی گئی وہ بھرپور تعداد میں مریم نواز کے ہمراہ نیب عدالت پہنچیں۔ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی اور نیب عدالت پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے کارکنوں کو عدالت میں داخل ہونے سے روکا تو لوگ مشتعل ہو گئے۔ ن لیگی کارکن وزیر اعظم عمران خان مخالفت اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ لیگی رہمناؤں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے استقبال کے لئے کارکنوں مریم نواز کی قافلے کے ساتھ نیب عدالت میں پیشی،کارکنوں کا پتھراؤکو موٹر وے پر روک دیا گیا ہے۔ غیرقانونی اراضی کیس میں نیب روانگی سے قبل مریم نواز نے والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ قبر پر حاضری کی تصویر باقاعدہ طور پر ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے وائرل بھی کی۔ اس وقت نیب آفس ٹھوکرنیاز بیگ کے اطراف پتھراؤ اور جھڑپیں جارہی ہیں۔ پولیس نے ملتان روڈ بھیی دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے صورت حال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ مریم نواز پر 2013 میں رائے ونڈ میں اراضی کی غیر قانونی خریداری کا الزام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.