Ultimate magazine theme for WordPress.

‘ارطغرل غازی’ نے کل عید کا دن پاکستانیوں کے نام کردیا، اہم رازوں سے پردہ اٹھائینگے

0 204

استنبول (آن لائن نیوز روم) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والا شہرہ آفاق ترک ڈراما ‘ارطغرل غازی’ اور اس کے اداکار تو پہلے ہی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا چکے تھے۔ مگر اب گزرتے وقت کے ساتھ ترک ڈرامے کی کاسٹ اور پاکستانی عوام میں رشتہ مزید گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ حال ہی میں جہاں ‘ارطغرل غازی’ کی مرکزی اداکارہ ایسرا بیلگیچ موبائل برانڈ کی سفیر بنی تھیں، وہیں وہ جلد ہی ایک اور موبائل نیٹ ورک کے اشتہار میں دکھائی دیں گی۔ ایسرا بیلگیچ کیو موبائل پاکستان کی سفیر بننے کے بعد جلد جاز کے اشتہار میں بھی دکھائی دیں گی، جس کی ایک روز قبل ہی انہوں نے انسٹاگرام پر جھلک شیئر کی تھی۔ ایسرا بیلگیچ کی طرح ‘ارطغرل غازی’ کے بہادر سپاہی ‘ترگت’ بھی عید قرباں کے موقع پر نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں شریک ہوں گے اور پاکستانی مداح ان کے انٹرویو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ اس عید پر خود ‘ارطغرل غازی’ بھی پاکستانیوں کو اپنی زندگی اور ڈرامے کی کہانی اور کئے راز بتانے ٹی وی پر آ رہے ہیں۔ جی ہاں، ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی اداکارانجین التان دوزیتان بھی اس عید پر پی ٹی وی کے مہمان بنیں گے اور سرکاری ٹی وی ترک اداکار کا اردو میں انٹرویو نشر کرے گا۔ پی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر انجین التان دوزیتان کے انٹرویو کی شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ ترک اداکار کا انٹرویو عید کے پہلے دن شام ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔ پی ٹی وی نے ترک اداکار کے ترجمے کیے گئے انٹرویو کی تھوڑی سی جھلک بھی شیئر کی، جس میں وہ اردو میں دل، دل پاکستان کا نعرہ لگانے کے ساتھ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انٹرویو کی مختصر ویڈیو میں ترک اداکار کو اپنی زندگی اور ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مختصر ویڈیو میں انجین التان دوزیتان بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے لیے 6 سال تک کام کیا اور انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انٹرویو کے ٹیزر میں انجین التان دوزیتان ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتاتے ہیں کہ جب وہ انٹرویو میں ایک لڑائی کا منظر شوٹ کرنے والے تھےتو ان کے مخالف نے شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی ان پر وار کردیا گیا تھا جس وجہ سے ان کا سر اور چہرہ خون سے لہو لہان ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آئے، جن کے دوران انہیں دکھ اور درد بھی محسوس ہوا، تاہم کچھ واقعات میں انہیں خوشی بھی محسوس ہوئی۔ انجین التان دوزیتان کا مذکورہ انٹرویو یکم اگست کو عید قرباں کے پہلے دن شام کو ساڑھے 7 بجے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.