کراچی (آن لائن نیوز روم) سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط کے ساتھ سنت ابراہیمی کا بھی فریضہ ادا کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کے لئے لوگوں نے مذبح خانوں کا رخ کیا۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ مسجد میں نماز عید ادا کی۔فلسطین میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جزبے سے منائی جا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جس کے بعد سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کی گئی۔ انڈونیشیا، ایران،مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔ لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔ مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں مقیم مسلمان بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کررہے ہیں۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات