Ultimate magazine theme for WordPress.

غیر قانونی طریقے سے حج کرنے کی کوشش پر 244 افراد گرفتار

0 139

ریاض (آن لائن نیوز روم) سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے غیر قانونی طریقے سے حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرنے پر 244 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زورد یا کہ وہ بغیر اجازت نامے حج مقامات میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔ گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا جو 12 ذوالحج تک جاری رہے گا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی سب پر لازم ہے کوئی بھی اس سے مستثنی نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.