Ultimate magazine theme for WordPress.

شرجیل انعام میمن نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حیسکو کے خلاف تحریک اعلان کردیا

0 73

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و ایم پی اے شرجیل انعام میمن حیدرآباد کے دیھی علاقوں میں حیسکو کی جانب سے 18 سے 20 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیسکو نھ حیدرآباد کی عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے، خصوصن حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کتنی بار حیسکو 18 سے 20 گھنٹے لوشیڈنگ پراپنا احتجاج نوٹ کروایا ہے اور اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے حیسکو نے کوئی نوٹیس نہیں لیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اب مجبور ہوکر ہمیں حیسکو کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا اور عید کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.