Ultimate magazine theme for WordPress.

لاہور میں انسانیت مرگئی، 6 وحشی درندوں کی کئی روز تک بلی کے بچے سے زیادتی، جانور تڑپ تڑپ کر مر گیا

0 435

لاہور (آن لائن نیوز روم) شرمناک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں پندرہ سالہ نوجوان اور اس کے چھ ساتھیوں نے بلی کے بچے کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جواں سال درندوں نے مسلسل زیادتی کرکے بلی کے بچے کو ہلاک کردیا۔ جانوروں کے تحفظ کی تنظیم جے کے اینیمل ریسکیو اینڈ سیلٹر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ افسوناک قصہ شیئر کیا۔ تنظیم نے بتایا کہ پندرہ سالہ نوجوان کے گھروالوں نے بلی کا بچہ پالا تھا۔ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بچے کو اس برے انداز میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا کہ اس پھپھڑے اور اندرونی اعضا ناکارہ ہوگئے۔ جب بچہ چلنے کے قابل نہ رہا تو سفاک ملزموں نے بچے کو گلی میں پھینک دیا۔ محلے کی ایک خاتون نے بچے کی حالت دیکھ کر اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ بچے کو کئی روز سے بری طرح جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بلی کے پیٹ میں شاپر ہیں اور اس کے اعضا ناکارہ ہوگئے ہیں۔
بلی چیک اپ کے بعد اسپتال میں ہی جاں بحق ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.