Ultimate magazine theme for WordPress.

ہم کراچی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن 18 ویں ترمعم سامنے لائی جاتی ہے: حلیم عادل شیخ کا شکوہ

0 80

کراچی (آن لائن نیوز روم) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کراچی میں بارش کے پیدا ہونے والے صورتحال پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے ہم کراچی والوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ،  چند گھنٹے کی بارش نے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے۔ کراچی کے نام پر پیپلزپارٹی نے اربوں روپے کھائے ہیں، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ورلڈ بئنک کے مختلف پروجیکٹ پر بھی سندھ حکومت نے اربوں روپے کھائے ہیں، ہم کراچی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن 18ویں ترمیم سامنے لائی جاتی ہے، 12 سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے نالوں کی صفائی نہیں کروائی ہے ، کراچی کے نالوں پر تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے کراچی میں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12سال پہلے کراچی میں پانی جمع نہیں ہوتا تھا، پ پ کے دور حکومت میں نالوں پر تجاوزات بنائی گئیں قبضے کئے گئے، نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے گئے، بلاول کی کرپٹ سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد یہ ذمیداری صوبائی حکومت کی ہے، نالوں کی صفائی کی ذمیداری کے ایم سی کی بھی ہے اصل زمیداری سندھ حکومت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.