Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا سے متاثرہ خواتین بھی محفوظ نہ رہیں، قرنطینہ سینڑ میں نوجوان لڑکی جنسی ہراسگی کا شکار

0 231

کراچی (آن لائن نیوز روم ڈیسک) کورونا سے متاثرہ خواتین بھی محفوظ نہ رہیں۔ سب سے بڑے قرنطینہ سینڑ میں نوجوان لڑکی کو جنسی ہراساں کیا گیا۔ کورونا وائرس میں مبتلا چودہ سالہ لڑکی کو کورونا وائرس کے دوسرے مریض نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ بھارت کے شہر دہلی میں لڑکی کو ایک مرد ہراساں کرتا رہا اور اس کا ساتھی موبائل پر ویڈیو بناتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جونوان لڑکی اور دوسرے دونوں مریض کورونا وائرس کی معمولی علامات کے باعث قرنطینہ سینڑ میں زیر علاج تھے۔ دہلی میں دس ہزاد بستروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا قرنطینہ سینڑ بنایا گیا ہے۔ قرنطینہ سینڑ میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بھی بھارت میں اسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں. اس طرح کے واقعات پرخواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بھارت کو خواتین کے لیے بدترین ملک قرار دے چکی ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.