Ultimate magazine theme for WordPress.

‘ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری’ ڈی سی جامشورو اور ڈی جی ایس ڈی اے کی بحریہ ٹاوؑن کراچی کو زمین الاٹ کرنے کی اندورنی کہانی

0 392

حیدرآباد (رپورٹ: عطااللہ میمن) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفیٰ اور ڈی جی سہون ڈیولپمینٹ اتھارٹی منیر سومرو کی جانب سے بحریہ ٹاوؑن کراچی کو جامشورو ڈسٹرکٹ کے کوہستان کی 532 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی اندرونی کہانی کا پتہ لگا دیا ہے۔ حیرت جیسی بات ہے کہ  ڈی جی سہون ڈیولپمینٹ اتھارٹی منیر سومرو نے کاغذات مکمل نا ہونے کے باوجود بحریہ ٹاوؑن کراچی کو ‘بحریہ گرین کراچی’ اسکیم کی منظوری کا لیٹر جاری کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاوؑن کو الاٹ کی گئی زمین کا طریقہ کار بلکل غیرقانونی اختیار کیا گیا ہے، کیوں کے ایس ڈی اے کو یے اتھارٹی ہی نہیں کہ مکمل کاغذات کے بغیر وہ کوئی این او سی جاری کریں، یے سب کچھ بحریہ ٹاوؑن کو نوازنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس ساری کہانی میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی جی سہون ڈیولپمینٹ اتھارٹی منیر سومر، جس کے پاس ڈائریکٹر پلاننگ کی پوسٹ بھی ہے، انہوں نے ایس ڈی اے کے 14 گریڈ کے سب انجنیئر عبدالجبار سیال کو غیرقانونی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی چارج دیکر اس سے بحریہ ٹاوں کی این او سی پر دستخط لیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سہون ڈولپمینٹ اتھارٹی میں زمینوں کے خرد برد کی تحقیقات نیب کر رہی ہے اور ڈی جی منینر احمد سومرو اس سارے تحقیقات میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہے، لیکن اس افسر کی دیدہ دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نیب میں تحقیقات چلنے کے باوجود اس نے بڑی دلیری سے بحریہ ٹاوؑن کیلئے غیرقانونی طور پر لیٹر جاری کیا۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.