کراچی (آن لائن نیوز روم ڈیسک) درزی کو نیکر (انڈر ویئر) پیمائش (سائز) سے چھوٹی سلائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ شہری شکایت لے کر تھانہ پہنچ گیا اور درزی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دنیا بھر میں لوگوں کو درزیوں سے یہی شکایت رہتی ہے کہ وہ کپڑا کھا جاتے ہیں۔ بھارت میں روزانہ عجیب و غریب خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ بھوپال کے شہری کرشنا کمار نامی شخص درزی کے خلاف تھانہ میں شکایت درج کروائی۔ کرشنا کے مطابق اس نے باکسر شارٹس سلائی کرنے کے لئے دو میٹر کپڑا دیا۔ درزی نے مطلوبہ ناپ سے کم میں نیکر سلائی کی شکایت کے باوجود درزی نے دوبارہ سلائی کرنے سے انکار کر دیا۔ کرشنا کورونا وائرس کے باعث سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ بیروزگاری کی وجہ سے وہ پہلے ہی پریشان تھا ایسے میں درزی نے اس کی پریشانیاں اور بڑھا دیں۔ پولیس نے شہری کی درخواست وصول کرلی اورعدالت سے بھی رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دنیا بھر میں صارفین کی عدالتیں اسی مقصد کے لیے کام کرتی ہیں لیکن کچھ ہی لوگ ہیں جو عدالتوں کا رخ کرتے ہیں
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی