Ultimate magazine theme for WordPress.

گھوٹکی کی عدالت کا ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

0 83

گھوٹکی (رپورٹ:مقبول بوزدار) گھوٹکی کی عدالت کا ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم سنایا گیا ہے، مقدمہ درج کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت نے سنایا، اوباڑو پولیس نے کچھ روز قبل بلاجواز ایک شخص خیر محمد شر کو گرفتار کیا تھا، گرفتار شخص کے بیٹے ذوالفقار شر نامی شخص نے عدالت میں پولیس کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی، گرفتار شخص کو عدالتی چھاپے میں بازیاب کرایا گیا تھا، دائر پٹیشن پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا، مقدمے کے لیئے ڈی ایس پی اوباڑو اظہار لاہوری،ایس ایچ او امام بخش لاشاری سمیت پانچ اہلکار ملزم نامزد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.