Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی سے را کا تیسرا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا

0 24

کراچی (آن لائن نیوز روم) ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کراچی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک بھی پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم جنید گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم جنید کو کراچی کے علاقے دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکس چینج کمپنی کا مینیجر ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔ حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے۔ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے دعوی کیا ہے کہ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں “را” ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔ زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے۔ ملزم جنید سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.