Ultimate magazine theme for WordPress.

“عاصم باجوہ منی ٹریل دو” ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کے پیچھے کون؟

0 167

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ ٹویٹر ٹاپ پر آگئے۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سابق ڈی جی آئی ایس پی عاصم سلیم باجوہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں میں لینڈ کروزر کار کی قیمت صرف تین لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تین لاکھ میں لینڈ کروزر ملنا ناممکن ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے عاصم سلیم باجوہ کی لینڈ کروزر خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔ صارف نے لینڈ کروزر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سر اس کار کو خریدنے کے لیے پچاس لاکھ روپے دینے کو تیار ہوں۔ ایک اور صارف نے عاصم سلیم باجوہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ تو نیب بلائے گا اور نہ ہی ان کا احتساب ہوگا۔ صارف کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ جیسے لوگوں کے لیے الگ ملک اور الگ قوانین ہیں۔ ادھر عاصم سلیم باجوہ کے اسپورٹ میں ان کے حامی بھی ٹویٹر پر سامنے آگئے ہیں۔ عاصم باجوہ آور برائیڈ بھی ٹاپ ٹرینڈز میں نظر آرہا ہے۔ یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے ساتھ ساتھ چیئرمین سی پیک اتھارٹی بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.