Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی سے پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

0 169

کراچی (آن لائن نیوز روم) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کررہے۔ استعفیٰ دینے کا اعلان انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا جس میں استعفے کی وجہ کراچی میں بجلی بحران کے حل کے لیے کچھ نہ کرپانے کو قرار دیا۔ اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے جس میں وہ انہیں استعفیٰ پیش کریں گے۔ اس پیغام کے ردِ عمل میں ایک صارف کی جانب سے فیصلے پر غور اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے پر زور دیا گیا، جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ ’خان صاحب کا ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔ اس پیغام کے ردِ عمل میں ایک صارف کی جانب سے فیصلے پر غور اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے پر زور دیا گیا، جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ ’خان صاحب کا ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘      

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.