Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں حکمرانوں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے: مسلم لیگ فنکشنل

0 41

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے مینارٹی ونگ کے صدر اور جی ڈی اے کے ایم پی اے نند کمار گوکلانی نے کنری، ننگر پارکر اور دیگر علاقوں میں قتل ہونے ہندو برادری کے دو نوجوانوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے،سندھ کی محب وطن امن پسند کمیونٹی کے نوجوانوں کو دن دہاڑے قتل کیا جارہا ہے مگر ابھی تک کسی بھی قاتل کو سزا نہیں مل سکی ہے، اپنے جاری مذمتی بیان میں نند کمار گوکلانی نے کہا کہ کنری میں سنیل مینگھواڑ ،ننگر پارکر میں ہریش کولہی کو بیدردی سے قتل کیا گیا پولیس مقتول خاندانوں کو انصاف اور تحفظ دلانے کے بجاء قاتلوں کو بچانے میں مصروف عمل ہے، انہوں کہا جب تک سندھ پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا اس وقت تک سندھ میں امن کا قیام ایک خواب کی مانند ہے،انہوں نے مزید کہا کے ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں،دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مقتولوں کی مغفرت فرمائے اور اہلخانہ کو صبر  جمیل عطا فرمائے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.