Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں اگلی الیکشن کے لیے ڈاکو گینگ بنایا جارہا ہے:حلیم عادل شیخ کا الزام

0 83

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی الیکشن کے لیے ڈاکو گینگ بنایا جارہا ہے،آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیراعظم سے گذارش کررہا ہوں اس نوگوایریا کا نوٹس لیں۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی کے چوہے 16 ارب کی گندم کھاگئے، جھوٹے جعلی چیکس پر گندم بیچ دی گئی، سندھ کے خاص لوگوں کے گداموں میں یہ گندم پڑی ہے، ان کے پاس گندم ہی نہیں ہے سب بیچ چکے ہیں، 80 ارب کا مقروض ہے سندھ کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ ہے اور 11 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے، یہ ایک اور وفاقی حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.